سندھ میں بارشوں سے 14 لاکھ افراد متاثر، 4 لاکھ بے گھر ہوگئے
—فوٹو: حیدراباد/ ایجنسیاں
صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں بارشوں سے اب تک ہونے والی تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
پی ڈی ایم کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 20 اگست تک سندھ میں بارشوں سے مجموعی طور پر 14 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 4 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوگئے تھے، باقی متاثرہ افراد جزوری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔
سندھ بھر میں حالیہ بارشوں سے 20 اگست تک 216 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے pic.twitter.com/8ibnny5x61
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) August 21, 2022
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 20 اگست تک صوبے میں بارشوں سے تین لاکھ 10 ہزار متاثر ہوئے، جن میں سے ہزاروں گھر مکمل طور منہدم ہوئے اور ان کے ملبے کے نیچے دب کر متعدد افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے 20 اگست تک صوبے بھر میں 12 لاکھ ایکڑ پر مشتمل فصل تباہ ہوگئی اور کئی علاقے ڈوبنے کی وجہ سے صوبے بھر کے سیکڑوں روڈ بھی متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون کے دوران 20 اگست تک صوبے بھر میں 2016 اموات ریکارڈ ہوئیں جب کہ 800 کے افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ یہ صرف وہ اموات ہیں جو کہ بارشوں کی وجہ سے گھر منہدم ہونے یا پھر سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہوئیں، بارشوں کے بعد پھیلنے والی بیماریوں سے اموات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
حالیہ بارشوں سے سندھ بھر میں 20 اگست تک 14 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے، 4 لاکھ بے گھر ہوئے، پی ڈی ایم اے pic.twitter.com/67UufD2Edp
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) August 21, 2022