وزیر اعلیٰ سندھ کا سیلاب کا جائزہ لینے کے لیے صوبے کا دورہ

—فوٹو: وزیر اعلیٰ سندھ ہائوس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 20 اگست سے صوبے بھر کا دورہ شروع کیا اور انہوں نے سب سے پہلے ٹھٹہ کا رخ کیا اور بعد ازاں انہوں نے دیگر شہروں کا بھی رخ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ٹوئٹر ہینڈل پر مراد علی شاہ کے صوبے بھر کے دورے کی ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کی گئیں اور انہوں نے متعدد اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے جائزے سے متعلق اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔

مراد علی شاہ نے بیس اگست کو دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ ٹنڈو محمد خان بھی پہنچے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدراباد میں بھی بارشوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

مٹیاری میں ان کے پہنچنے پر متاثرین نے ان کی گاڑی روک لی اور مدد کی التجا کی۔