بمپر فصل کے باوجود سندھ حکومت کا صرف 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

سندھ میں اس سال بھی گندم کی بمبر فصل ہوئی ہے اور اندازے کے مطابق صوبے میں 40 سے 45 لاکھ ٹن گندم ہوئی ہے لیکن سندھ حکومت نے صرف 9 لاکھ ٹن خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

کسانوں کے احتجاج کے باوجود وزیر اعلی سندھ نے ایک بار پھر صرف 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل بھی مارچ میں حکومت نے 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کی بات کی تھی۔

حکومت سندھ نے گندم کے سرکاری دام 4 ہزار روپے من مقرر کیے ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں اس کے دام 2800 سے 3000 روپے فی من ہیں۔

صوبے بھر میں گندم کے انتہائی کم دام ہونے اور حکومت کی جانب سے صرف 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے اعلان پر سندھ بھر کے ہاریوں میں مایوسی ہے اور سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

سندھ بھر میں گندم کی خریداری 3 ہزار روپے من سے کی جانے لگی، ہاری رل گئے