وزیر صحت سندھ ہیومن ملک بینک دوبارہ فعال کرنے کے لیے پرعزم

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مذہبی علما کے اختلاف کے بعد غیر فعال کیے جانے والے ہیومن ملک بینک ( ماں کے دودھ کا ڈونر بینک) کو دوبارہ فعال کرنے کا عزم کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ نئی فتویٰ کے لیے علما سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ ملک بینک ضرور چلائیں گے۔

علما کی مخالفت، سندھ کے پہلے ہیومن ملک بینک کو غیر فعال کردیا گیا

ان کے مطابق اس میں نومولود بچوں کا فائدہ ہے، قرآن پاک میں بھی ذکر ہے کہ ایک بچے کو دوسری ماں کا دودہ پلایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے جون کے آغاز میں سندھ اور پاکستان کا پہلا ہیومن ملک بینک کھولا تھا۔

علما کی مخالفت، سندھ کے پہلے ہیومن ملک بینک کو غیر فعال کردیا گیا

تاہم علما کے اعتراض کے بعد سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے ملک بینک کو غیر فعال کردیا تھا اور کہا تھا کہ ماں کے دودھ کے ڈونر بینک کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کیا جائے گا اور علما سے بھی فتویٰ لیا جائے گا۔

اب وزیر صحت سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ملک بینک کو فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔