سندھ حکومت کا روزگار دشمن فیصلہ، سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں رعایت ختم

سندھ حکومت نے روزگار دشمن فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں کے لیے اب تک دی جانے والی عمر کی رعایت ختم کردی، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

عام طور پر سندھ حکومت کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے، تاہم صوبائی حکومت ان میں 15 سال کی عمر کی رعایت دیتی آئی ہے، جس کے بعد 43 سال کی عمر کے افراد ملازمتوں میں درخواستیں دے سکتے تھے۔

تاہم اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔

لاکھوں نوجوان رل گئے، سندھ حکومت نے ملازمت کے لیے عمر کی حد نہیں بڑھائی

حیران کن طور پر سندھ حکومت نے عمر میں رعایت ختم کرتے ہوئے 10 سے 5 سال کی رعایت بھی نہیں دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے عمر میں رعایت کی حد ختم کرنے سے صوبے کے لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

عمر کی حد میں رعایت ختم کرنے سے خصوصی طور پر پسماندہ اور دیہی علاقوں کے افراد متاثر ہوں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوکریوں میں عمر کی رعایت جنوری 2025 سے ختم ہوجائےگی۔