سندھ سے مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق، تعداد 12 ہوگئی

سندھ میں مزید 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے بھر میں کیسز کی تعداد 13 جب کہ پاکستان بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔

رواں برس ملک بھر سے پولیو کیسز کے حوالے سے سندھ اس وقت دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح نیشنل ای او سی نے سندھ سے 2 مزید پولیو کیسز کی تصدیق کی۔ متاثرہ 2 بچوں میں ضلع سانگھڑ سے ایک لڑکی اور ضلع میرپور خاص کا ایک لڑکا شامل ہے۔

نئےکیسز کے بعد مجموعی طور پر ملک بھر میں سے رپورٹ کیسز میں سے بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 5 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق اس سال میرپور خاص اور سانگھڑ سے پولیو کے یہ پہلےکیسز ہیں۔

سندھ میں مزید تین نئے پولیو کیس رپورٹ، تعداد 10 ہوگئی

اس سے قبل صوبے کے مختلف اضلاع سے رواں برس 10 کیسز سامنے ا چکے تھے۔

سندھ سے اب تک جیکب آباد سے سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جب کہ ضلع کیماڑی اور حیدرآباد سے بھی دو دو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اسی طرح ایک کیس کراچی ڈویژن کے ضلع شرقی، ضلع سجاول اور ضلع شکارپور سے بھی ایک سامنے آچکا ہے۔

علاوہ ازیں رواں برس اب تک سندھ سمیت پاکستان بھر میں پولیو سے متاثر تین بچے جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق جاں رواں برس ملک بھر سے پولیو کیسز کے حوالے سے سندھ اس وقت دوسرے نمبر پر ہے، پہلے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ف اللّٰہ اوو کوئٹہ سے تھا۔