سکھر پولیس مقابلے میں ہلاک رضا زنگیجو تربیت یافتہ ملزم تھے، 16 کیسز درج تھے، پولیس

0

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک روز قبل روہڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیے گئے رضا زنگیجو تربیت یافتہ ملزم تھے، ان پر سکھر اور روہڑی کے مختلف تھانوں میں 16 کیسز درج ہیں۔

سکھر میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سکھر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد شیخ نے مبینہ مقابلے میں ہلاک کیے گئے رضا زنگیجو کے ورثا کے رونے دھونے کو ڈراما قرار دیا۔

سکھر پولیس کا مبینہ مقابلہ میں ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امجد شیخ نے دعویٰ کیا کہ رضا زنگیجو پر مختلف تھانوں میں 16 کیسز درج ہیں، وہ تربیت یافتہ اور ماہر ملزم تھے، ان کے ورثا نے کورٹ کچہریوں کے معاملات دیکھ رکھے ہیں، اس لیے انہوں نے منظم ڈراما کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب رضا زنگیجو کی بہن سامنے آئی ہے اور ڈراما کر رہی ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ اگر وہ پولیس کی تحویل میں تھیں تو وہ خود کیسے باہر آئیں؟

امجد شیخ کا کہنا تھا کہ رضا زنگیجو کے اہل خانہ نے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے ڈراما رچایا۔

تبصرہ کریں