پانی نکالنے کی مراد علی شاہ اور نادر مگسی کی تکرار پر شہباز شریف مسکراتے رہے
وزیر اعلیٰ سندھ سجاول کے ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران متاثرین سے بات کرتے ہوئے—فوٹو: وزیر اعلی سندھ، ٹوئٹر
سیلابی پانی کے اخراج سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما میر نادر مگسی کے درمیان ہونے والی تکرار کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مسکراتے رہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران پانچ ستمبر کی صبح قمبر و شہداد کوٹ پہنچے، ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سکھر سے قمبر شہداد کوٹ روانہ۔
وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دورانِ پرواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ۔#HelpThemRise pic.twitter.com/fABKZAB0aU
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 5, 2022
دورے کے دوران نادر مگسی نے وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مشورہ دیا کہ منچھر جھیل کا پانی نکالنے کے لیے دھامراھ کے قریب سیلابی پانی کو جوہی برانچ لے جائیں اور منچھر جھیل کے ذریعے پانی کو دریا میں پھینکنے کے انتظامات کریں۔
نادر مگسی کی تجویز پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ میہڑ شہر کے رہائشی سمجھتے ہیں کہ اگر دھامراھ کے ذریعے سیلابی پانی کو جوہی برانچ لے جایا گیا تو شہر ڈوب سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منچھر جھیل میں پہلے ہی حد سے زیادہ پانی موجود ہے، وہ پانی کو قبول نہیں کر رہا اور اس کے ذریعے دریا میں پانی نہیں جا سکتا، جس پر نادر مگسی نے کہا کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے اور دریا میں بھی پانی کم ہو رہا ہے، اس لیے یہ طریقہ آزمایا جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم کا وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔#HelpThemRise pic.twitter.com/CnlH5U1aDT
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 5, 2022
دونوں کی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی تکرار کے دوران مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں کی تکرار کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مداخلت کی اور انہیں بتایا کہ پہلے وزیر اعظم کوعلاقے کی صورتحال سے متعلق آگاہ کریں، اس کے بعد ہی پانی کو نکالنے سے متعلق معاملے پر مزید بحث کریں۔
اس کلپ کو غور سے دیکھیں۔ ایک مہینے کے طوفان کے بعد واضح نظر آتا ہے کہ ان کے پاس پانی کے نکاس کا پلان نہ تھا اور نہ ہے۔چیف منسٹر اب پوچھ رہا ہے:کرنا کیا ہے؟ شہباز کو بھی کچھ پتہ نہیں اور بلاول تو بلکل گونگے نظر آ رہے ہیں حالانکہ یہ ان کا آبائ حلقہ ہے۔کیوں؟ pic.twitter.com/UMK2KWQcBK
— Amir Mateen (@AmirMateen2) September 5, 2022
دونوں کی تکرار اور بلاول بھٹو کی مداخلت کے بعد وزیر اعظم نے بھی حکم دیا کہ جلد سے جلد علاقے سے پانی کو نکالنے کے انتظامات کیے جائیں۔
لوگوں کا خیال ہے کہ اگر نادر مگسی کی تجویز پر دھامراھ کے قریب کٹ لگا کر پانی کو جوہی برانچ میں جانے دیا گیا تو اس سے میہڑ ڈوب جائے گا جب کہ لوگ نادر مگسی پر اپنے شہر قمبر و شہداد کوٹ کو بچانے کے لیے میہڑ کو ڈبونے کے الزامات بھی لگا رہے ہیں۔
سارا خیرپور ڈوب گیا مگر چیف منسٹر نے اپنا گھر بچانا ہے۔جب نادر مگسی خیر پور شہر ڈوبنے کی بات کرتا ہے تو مراد علی شاہ کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔صاف نظر آ رہا ہے کہ پانی کے نکاس کا یہ اب سوچ رہے ہیں۔کسی نے کوئ بریفنگ نہی لی۔کسی کو یہ نقشہ سمجھ نہی آ رہا۔توبہ توبہ!
— Amir Mateen (@AmirMateen2) September 5, 2022