سندھ حکومت کا ٹیچنگ لائسنس پاس کرنے والے اُمیدواروں کو گریڈ 16 میں ملازمت دینے کا فیصلہ

IMG-20231223-WA0021

سندھ حکومت نے ٹیچنگ لائسنسنگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام شروع کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے اساتذہ کی بھرتی کے معاملات طے کرنے کے بعد لائسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔

سندھ میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیچنگ لائسنس پاس امیدواروں کی سوٹیبلٹی جانچنے کے لیے کیس سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

سندھ ٹیچنگ لائسنس کے ٹیسٹ کے لیے درخواستیں طلب

خیال رہے کہ رولز کے تحت گریڈ 16 کی نوکری کے لیے ایس پی ایس سی کے مرحلے سے گزرنا لازمی ہوتا ہے۔

اس سے قبل، جنوری 2024 میں ہونے والے ٹیچنگ لائسنس کے امتحان میں 646 اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

سندھ حکومت نے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کردیے