سیلاب سے تباہ سندھ کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر درکار:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہی
انتونیو گوتریس کو وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر آگاہی دی—فوٹو: سندھ حکومت
سندھ حکومت نے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہی دی ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کی بحالی کے لیے کم از کم 16 ارب ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔
انتونیو گوتریس نے 10 ستمبر کو سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وہ 9 ستمبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
I have arrived in Pakistan to express my deep solidarity with the Pakistani people after the devastating floods here.
I appeal for massive support from the international community as Pakistan responds to this climate catastrophe.
— António Guterres (@antonioguterres) September 8, 2022
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انتونیو گوتریس کا یہ پہلا پاکستانی دورہ تھا، جس میں انہوں نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کے لیے 30 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔
انتونیو گوتریس نے پہلا دن دارالحکومت اسلام آباد میں گزارا جب کہ دوسرے روز وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سندھ پہنچے، جہاں انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی تھے۔
I was moved by the generosity of people affected by the Pakistan floods toward one another.
They have opened their homes & shared what they have.
This is an example of solidarity for all countries as the impacts of the climate crisis continue to impact the most vulnerable. pic.twitter.com/sv8NduyiSk
— António Guterres (@antonioguterres) September 10, 2022
انتونیو گوتریس نے سکھر اور لاڑکانہ کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے ریلیف کیمپس بھی دیکھے اور وہاں خواتین سمیت بچوں سے بھی ملے۔
انتونیو گوتریس کو سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آگاہی دی اور انہیں بتایا کہ بارشوں سے صوبے بھر کے کسانوں کی تقریبا تمام فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں مویشی ہلاک ہوئے اور بری طرح لاکھوں گھر متاثر ہوئے ہیں۔
LIVE #APPNews : CM Sindh Syed Murad Ali Shah briefing to Prime Minister @CMShehbaz & @UN Secretary General @antonioguterres about the damages caused by floods and the relief operations #Sukker #FloodsInPakistan #UNSGinPak https://t.co/R1tZZTjMmU
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) September 10, 2022
وزیر اعلیٰ نے انتونیو گوتریس کو وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی موجودگی میں آگاہی دی کہ صوبے میں زندگی کی بحالی کے لیے حکومت کو کم از کم 16 ارب ڈالر درکار ہیں اور عالمی برادری سندھ کی مدد کرے۔
The @UN Secretary General HE @antonioguterres addressed the victims of #FloodsInPakistan2022 as an act of solidarity.
The Secretary General has won the hearts of the people of Pakistan with this visit, which we hope will raise awareness on the enormity of the devastation. pic.twitter.com/8bWdsYxgMu
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 10, 2022
وزیر اعلیٰ سندھ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان اور سندھ نے دوسروں کی غلطیوں کی سزا بھگتی، دنیا کے ماحولیاتی مسائل کا بوجھ سندھ پر پڑا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اب عالمی برادری مدد کرے، تاکہ یہاں زندگی بحال کی جا سکے۔
انتونیو گوتریس نے صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومت کو بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Secretary-General @antonioguterres arrives in Sindh province, #Pakistan, where he will meet people impacted by the devastating floods. pic.twitter.com/r5kS3EukRY
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) September 10, 2022
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب ست متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی اور زمینی دورہ کرنے کے علاوہ ریلیف کیمپس کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود افراد سے گھل مل گئے اور انہیں بتایا کہ وہ خود بھی پرتگال کے دیہات سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے آبائو و اجداد بھی کسان تھے اور وہ دیہاتی لوگوں کا درد سمجھ سکتے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے سیلاب متاثرہ افراد کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی شدید دلی خواہش ہے کہ کوئی معجزہ ہوجائے اور تکلیف میں مبتلا افراد کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرین سمیت سندھ حکومت کو کہا کہ وہ ان کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھا رہے ہیں اور وہ آخری وقت تک ان کی مدد کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ۔
#UNSGinPak pic.twitter.com/BQhsGTBa7s— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 10, 2022