سیکریٹری اقوام متحدہ کا سندھ کا تاریخی دورہ

 

 

فوٹو: ٹوئٹر

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران آخری روز سندھ اور بلوچستان کا دورہ کیا، جس میں سے انہوں نے زیادہ وقت سندھ میں گزارا۔

انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف سیلاب متاچرہ علاقوں کا دورہ کرنے سمیت مختلف ریلیف کیمپس کا جائزہ بھی لیا جب کہ انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سندھ حکومت کی جانب سےآگاہی بھی دی گئی۔

انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثر ہونے والے تاریخی مقام موئن جو دڑو کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے تاریخی مقام کو نقصان پہنچنے پر اظہار افسوس بھی کیا۔