نئے بلدیاتی قوانین کی سمری تیار کرلی گئی
فائل فوٹو: فیس بک
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ نئے بلدیاتی قوانین تیار کرلیے گئے، جنہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دستخط کے بعد آرڈیننس کے تحت نافذ کردیا جائے گا۔
چند دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کی فرمائش پر نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کرلیا اور جلد ہی نئے قانون کو مںظور کروانے کے بعد نافذ کردیا جائے گا۔
انگریزی اخبار دی نیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کے لئے سمری تیار کرلی گئی ہےکے ڈی اے، واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کا چیئرمین میئر ہوگا۔
انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے دستخط کے بعد فوری قانونی کارروائی شروع کردی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تیار کردہ سمری کے تحت میئر کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے یہ بات انہوں نے منگل کے روز سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں آئی بی اے کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ میں آفر لیٹر کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کی فرمائش پر نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ