کراچی میں خاتون کا متعدد افراد سے شادیاں کرکے پیسے ہتھیانے کا انکشاف

فائل فوٹو: وائرز

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک خاتون کی جانب سے متعدد افراد سے شادیاں کرکے ان کی دولت ہتھیانے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کی متعدد خواتین شہر بھر میں ایسا کام کر رہی ہوں گی۔

ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں ایک شخص سے شادی کے نام پر نوبیاہتہ دلہن نہ صرف حق مہر کے پیسے بلکہ جہیز اور دیگر نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے کے مطابق ملزمہ جولائی میں گرفتارہوکرضانت پرہے۔

مدعی کے وکیل کے مطابق شاہ لطیف کالونی کے رہائشی شہری کواس کی بیوی شادی کے 4 ماہ کے بعد لوٹ کرفرارہوگئی،نشادی پرملزمہ کے والد نے حق مہرکے نام پرشوہرسے 50لاکھ روپے بھی وصول کیے،ملزمہ گھرسی18تولہ سونااور21لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوئی۔

اسی حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کاظم رضا کی 4 ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، دیگرشادیوں کے انکشاف پرملزمہ والدین کے ہمراہ فرارہوگئی ملزمہ کے خلاف عدالتی حکم پرشوہر نے مقدمہ درج کروایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پرپہلے شوہرکی ماموں کوساتھیوں سمیت مل کرلوٹ نی کاالزام ہے،ملزمہ کیخلاف پہلی شوہرکے ماموں نے فیروزآباد تھانے مییں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہی جس میں 

مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ نے ان کے کلائنٹ کے بھانجے سے حیدرآباد میں دوسال قبل شادی کی تھی اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔وکیل کاکہنا ہے کہ ملزمہ کو شوہرنے فون پرکسی سے بات کرنے پرپکڑلیا تو شوپر پرساری حقیقت عیاں ہو گئی، ملزمہ شادی کے وقت ملنے والے 50 تولہ کے طلائی زیورات، قیمتی گاڑی اورمنہ دکھائی پر ملنے والے کروڑوں روپے، 4 گھروں کے کاغذات اور نقدی لوٹ کرکراچی منتقل ہو گئی تھی۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ فاطمہ کی2 رجسٹرڈ نکاح نامہ بھی سامنے آ گئے ہیں، ملزمہ اوراس کی فیملی کا کاروبارمعصوم شہریوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے کی ملزمہ سے ایک بیٹی تھی جس کی پیدائش کے بعد ملزمہ فاطمہ گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئی۔ وکیل کے مطابق ملزمہ کراچی کے جیولرز سے بھی منگنی کرچکی ہے لیکن حقیقت عیاں ہونے پرجیولرزنے منگنی توڑدی تھی ،انھوں نے الزام عائد کا کہ ملزمہ کی بہن اور پھوپھی بھی بیرون ملک یہی گھناؤنہ کاروبارکررہی ہیں،ملزمہ کی بہن نے امریکا میں شادی کی اوربچی کی پیدائش کے بعد امریکا کی شہریت حاصل کی اوراپنے شوہرسے خلع لے لی اور شوہر کی آدھی جائیداد ہتھیالی