سندھ حکومت نے پریس کلبس اور صحافتی تنظیموں کو سالانہ گرانٹ دے دی
فوٹو: سندھ حکومت، فیس بک
سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب کے بعد کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) برما اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز( پیپ ) سمیت دیگر صحافتی تنظیموں اور دوسرے پریس کلبس کو بھی سالانہ گرانٹ کی رقم دے دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے 20 نومبر کو کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کا چیک دیا تھا، صوبائی دارالحکومت کے پریس کلب کو سب سے زیادہ گرانٹ دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ کے فنڈ دے دیے
اس کے بعد شرجیل انعام میمن نے رواں ماہ 7 دسمبر کو سکھر پریس کلب، میرپور خاص پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کو بھی ترتیب وار پچاس پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک دیے تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سکھر، میرپور خاص پریس کلبس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کو سندھ حکومت کی جانب سے سالانہ گرانٹس کے چیک دے دیئے@sharjeelinam pic.twitter.com/KhTegvcD54
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) December 6, 2022
صوبائی وزیر اطلاعات نے 7 دسمبر کو حیدرآباد پریس کلب کو بھی سالانہ ڈھائی کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ دی تھی
شرجیل انعام میمن نے 12 دسمبر کو پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز( پیپ ) کو بھی 50 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ کا چیک دیا تھا۔
https://twitter.com/SindhMatters/status/1604927454874836996
اسی طرح صوبائی وزیر اطلاعات نے 18 دسمبر کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کو بھی سالانہ پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک دیا تھا۔
علاوہ ازیں شرجیل انعام میمن نے صوبائی حکومت کی طرف سے سندھ جرنلسٹس کونسل سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کو بھی سالانہ گرانٹ کی رقم دی تھی اور مزید پریس کلبس اور صحافتی
تنظیموں کو بھی گرانٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز( پیپ ) کے نمائندوں کو 12 دسمبر کو سالانہ گرانٹ کا چیک دیتے ہوئے#SindhGovt #Sindh #SindhMatters pic.twitter.com/wrlBT6UD0U
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) December 19, 2022