سید غلام حسین شاہ بخاری قمبر والے انتقال کر گئے

فائل فوٹو: فیس بک

شمالی سندھ کے ضلع قمبر و شہداد کوٹ کی روحانی و مذہبی شخصیت علامہ سید غلام حسین شاہ بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سندھ دھرتی کے بڑے پیر سید غلام شاہ بخاری کافی عرصے سے علیل تھے، وہ دین کی تبلیغ کیلئے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے اور طبعیت خراب ہونے کے باوجود بھی گھنٹوں تقاریر کرتے تھے۔

وہ ﮔﻞ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﺎﮦ ﮐﮯ بیٹے تھے، وہ ﺍٓﭖ ﭘﯿﺮ ﻣﭩﮭﺎ ﺳﺎﺋﯿﮟ ﮐﮯ ﻣﻨﻈﻮﺭِ ﻧﻈﺮ ﺧﻠﯿﻔﮧ تھے۔ ﺿﻠﻊ ﻗﻤﺒﺮ ﺷﮩﺪﺍﺩ ﮐﻮﭦ ﮐﮯ ﺷﮩﺮ ﻗﻤﺒﺮ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ان کی ﮐﯽ ﺩﺭﮔﺎﮦ ﺣﺴﯿﻦ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﺮﺟﻊ ﺧﻼﺋﻖ ﮨﮯ۔

جمعہ ﮐﮯ ﺩﻥ ان ﮐﯽ ﺩﺭﮔﺎﮦ ﭘﺮ ﻣﯿﻠﮯ ﮐﺎ ﺳﻤﺎﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺗﺒﻠﯿﻎِ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﺟﺰﺑﮧ ﺍﯾﺴﺎ تھا ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﮐﯿﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺟﻠﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ تھے ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﯽ اور ﺩﯾﻦ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﻠﻨﺪﯼ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ تھے

سید غلام حسین شاہ قمبر والے کافی عرصے سے علیل تھے، ان کا علاج دارالحکومت کراچی کے مختلف نجی اسپتالوں سے ہوتا آ رہا تھا، وہ 26 جنوری کو 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

سید غلام حسین شاہ قمبر والے کے مریدوں میں ملک اور سندھ کے نامور سیاستدان، وڈیرے، سردار اور سرکاری افسران شامل تھے۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی ان کے پاس جایا کرتی تھیں جب کہ ان کے بیٹے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے پاس جایا کرتے تھے۔