ایس یو پی کا سکھر سے کراچی تک پیدل مارچ
فوٹو: ایس یو پی
سندھ کے حقوق کیلیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی( ایس یو پی) کی جانب سے شمالی سندھ کے سب سے بڑے شہر سکھر سے دارالحکومت کراچی کے لیے پیدل مارچ کا قافلہ دادو سے اپنی منزل کی جانب نکل پڑا۔
ایس یو پی کے صدر سید زین شاہ کی سربراہی میں 15 فروری کو سکھر سے نکلنے والا قافلہ 23 فروری کی شب دادو پہنچا اور رات کو قافلہ سندھ کے ہیرو مخدوم بلال کے مقبرے پر ٹھہرا، جہاں سے صبح ہوتے ہی قافلہ پیدل دارالحکومت کراچی کے لیے نکل پڑا۔ قافلہ اپنی منزل پر 19 مارچ کو پہنچے گا۔
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کا مقصد سندھ میں جاری ظلم وزیادتیوں کو اجاگر کرنا ہہے۔
The long march has started from the tomb of Makhdum Billawal, who Sain GM Sayed introduced as a hero for Sindhi Nation. There is a popular slogan.
مون جنگ وطن لاءِ جوٽي آ مخدوم بلاول موٽي آ.#SindhMarch— Sayed Zain Shah (@Sayed_ZainShah) February 24, 2023
پیدل مارچ کے مختلف شہروں میں پہنچنے پر مارچ کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، رہنماؤں کو تحائف دیے گئے،شرکا نے نعرے لگائے جب کہ ہر شہر سے قافلے میں درجنوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے جا رہے ہیں۔
مارچ کے آغاز پر سکھر کے گھنٹہ گھر چوک پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا تھا کہ گزشتہ 15 سالوں سے پیپلز پارٹی کے نام پر راج قائم ہے، سندھ کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، 2010ء کا سیلاب ہو یا 2022 ء کا سیلاب، سندھ کو ڈبو کر دنیا سے اربوں روپے لے جا چکے ہیں، لیکن سندھ اور سندھی عوام کی حالت نہیں بدلی ہے، اورنہ کوئی بہتری آئی ہے بلکہ مزید خراب ہوئی ہے۔
We arrived in Dadu today, and I was at the tomb of Makhdun Bilawal today I began to wonder how many heroic figures Sindh had and how Sain Gm Syed helped us in identifying them I continue to have faith that Sindh will triumph again and I still see light at end of the dark tunnel
— Sayed Zain Shah (@Sayed_ZainShah) February 23, 2023
انہوں نے کہا تھا کہ قدرتی وسائل کے باوجود سندھ کے عوام معاشی بحران، بھوک، بے روزگاری، بدامنی، لوٹ مار سمیت کئی مشکلات و مسائل کا شکار ہیں، ہمارا یہ احتجاجی مارچ سندھ کے عوام کی خوشحالی کیلیے کیا جا رہا ہے، سندھ کے عوام کو ہمت دکھا کر کرپٹ لوگوں کا قلع قمع کرنا ہوگا، سندھ کے نام پر سندھیوں کو غدار بنانے کی سازش کی جارہی ہے، اقلیت جس سے نہ صرف سندھ بلکہ ملک خطرے میں پڑ جائے گا۔
سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ لالچی اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا گیا ہے، سندھ کی خاطر جدوجہد کرنا ہو گی، بے ایمان کرپٹ سیاست دانوں نے ہر پرامن راستے سے بلاک کر دیا ہے،سیاسی وسماجی جماعتیں ظالموں کا احتساب کرنے کیلیے ہمارا ساتھ دیں۔سید زین شاہ نے کہا کہ چند روز قبل سکھر میں ہمارے محنتی رہنما حسیب جونیجو کو بے دردی سے قتل کیا گیا، ایس ایس پی سکھر کی یقین دہانی کے باوجود دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی حقائق سامنے آئے ہیں، ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
15 فيبروري سکر کان 19 مارچ ڪراچيءَ تائين نڪتل پيادل سنڌ مارچ، سنڌ جي سورھ فرزند سيد زين شاھ جي اڳواڻي ۾ رات ميھڙ ترسڻ کانپوءِ اڄ اٺين ( 8 ) ڏينهن اڳلي منزل ڪي اين شاھ کان ٿيندي خانپور طرف روان دوان.#SindhMarch pic.twitter.com/hDTEO7l6ir
— Sindh United Party – SUP (@SUP_Sindh) February 22, 2023
یہ بھی پڑھیں: ایس یو پی کے سکھر سے کراچی تک پیدل مارچ کا آغاز