ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سندھی نوجوان اسد میمن وطن پہنچ گئے

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سندھی نوجوان اسد میمن وطن پہنچ گئے, جہاں انہوں نے وزیر ثقافت سندھ سردار شاھ سے ملاقات کرکے انہیں تفصیلات سے آگاھ کیا۔

اسد علی میمن کا اصل تعلق شمالی سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے ہے، تاہم وہ دارالحکومت کراچی کی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور وہیں پر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، انہیں بچپن سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا۔

اسد علی میمن نے 19 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی جو کہ جنوبی ایشیائی ملک نیپال میں موجود ہے، اس سے قبل وہ افریقہ، امریکا اور آسٹریلیا میں موجود دنیا کی بڑی چوٹیاں بھی سر کر چکے تھے۔

دنیا کی بلند چوٹی کو سر کرنے سے قبل اسد علی میمن نے افریقہ اور امریکا کی بلند ترین چوٹیوں کو بھی سر کیا تھا۔

انہوں نے فروری 2021 میں افریقا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما بنے تھے جنہوں نے نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا تھا جب کہ کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے سندھی کوہ پیما اسد علی میمن کی مدد کی اپیل

علاوہ سندھ کے پہلے کوہ پیما نے مئی 2022 میں شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی کو بھی سر کیا تھا۔

انہوں نے امریکا کی ریاست الاسکا میں واقع 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی دینالی کی ٹاپ پر 28 مئی 2022 کو سر کیا تھا۔

وہ اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی البروس جس کی اونچائی 5 ہزار 642 میٹر ہے، کو 2019 میں سر کرچکے تھے، 2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی اکونکوگوا اور 2021 میں افریقا کی چوٹی کیلیمنجرو کو سر کیا تھا۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرتے وقت وہ زخمی بھی ہو گئے تھے, تاہم وہ کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ ریے تھے۔

سندھ واپسی پر انہوں نے سردار شاھ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبائی وزیر کو اپنی مہمات سے متعلق آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے اسد علی میمن کو ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔

سید سردار شاہ نے اسد علی میمن سے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے تجربات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

اسد علی میمن نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ کو بتایا کہ ان کے سفر کے دوران کئی ساتھیوں نے سفر کو بیچ میں چھوڑ دیا تھا۔

صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے اسد علی میمن کو صوبائی حکومت کی طرف سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اسد علی میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے سندھی کوہ پیما بن گئے