سندھ کے نامور سردار و سیاست دان میر منظور پنہور انتقال کر گئے
سندھ کے اہم سیاست دان، سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رہنما میر منظور پنہور 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جیکب آبادسے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار منظور خان پنہور کے بیٹے میر اورنگزیب پنہور نے بتایا کہ ان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،سردارمنظور خان پنہور کو کراچی کے گھر میں دل کا دورہ پڑا، نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
Extremely Saddened to hear about the Demise of #MirManzoorKhanPanhwar 💔 Extending my profound condolences to his family, friends, and all those who have been touched by his illustrious life.Namaz-e-Janaza will be offered on 20 June… pic.twitter.com/wWMXPgyxZS
— Marvi Soomro (@MarviSoomro_) June 19, 2023
میر منظور پنہور کچھ دنوں سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھے ، میر منظور پنہور کی جسد خاکی آج کراچی سے جیکب آباد لائی جائے گی ، میر منظور پنہور کی تدفین ابائی گائوں آدم خان پنہور کے قبرستان میں ہوگی ، میر منظور پنہور مشرف دور میں صوبائی وزیر زکوات عشر اوقاف و مذہبی امور رہے ، میر منظور پنہور قبائلی فیصلوں کے سرپنچ بھی رہے۔