سندھ بھر میں ٹیچرز لائسنس کا ٹیسٹ ستمبر میں ہونے کا امکان

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت سندھ بھر کے اساتذہ سے ٹیچرز لائسنس کے لیے ستمبر میں ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ تھرڈ پارٹی کے تحت کسی اچھی ساکھ رکھنے والے ادارے کے تحت لیا جائے گا۔

ٹیچرز لائسنس سے متعلق ہونے والے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچرز لاسنسنگ کے لئے ٹیسٹ ستمبر کے مہینے میں لیا جاۓ گا، ٹیسٹ تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے ہوگا۔

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ ٹیچرس ایجوکیشن ڈولپمینٹ اتھارٹی (STEDA) کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری، اسٹیڈا کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سید رسول بخش شاہ، زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے اور دیگر بورڈ میمبران نے شرکت کی۔

سندھ میں ٹیچنگ لائسنس پالیسی متعارف

اجلاس میں ٹیچرز لائسنسگ پالیسی پر ہونے والی پیش رفت اور عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیچرز لائسنسگ کے ٹیسٹ کے لئے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ادارے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رولز کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔

وزیر تعلیم نے اجلاس کو بتایا کہ تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ادارے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار آئندہ ہفتہ تک جاری کیا جائے گا،
ٹیسٹنگ ادارے کی بڈنگ اور پری کوالیفیکیشن کے معاملات میں ہر صورت میرٹ کو نظر میں رکھا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پہلے مرحلے میں پالیسی کے مطابق اہل تمام امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جاۓ گا اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ٹیچرز لائسنسگ ٹیسٹ پاس ہونے والے امیدواروں کو پروموشنز اور دیگر مراعات بھی پالیسی کے مطابق دی جائیں گی۔