سندھ میں غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن، 13 افغانی گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے سندھ بھر میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے, سی ٹی ڈی نے صوبائی دارالحکومت کراچی سے 13 افغانی گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا اور 13 افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق صوبے میں غیر قانونی تارکین وطن باشندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور، مچھر کالونی سے ملحقہ علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے اس آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 46 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جن میں 13 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو مزید وتصدیق کے بعد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیا گیا جب کہ یہ کارروائی رواں ماہ کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں جاری رہے گی۔