سندھ میں صرف 491 سندھی میڈیم پرائیویٹ اسکول موجود
سندھ حکومت نے پہلی بار صوبے کے نجی اسکولوں کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق سندھ بھر میں 12ہزار809 نجی اسکولز ہیں جن میں سے 11 ہزار 736اسکولز فعال ہیں جب کہ ایک ہزار 73 اسکولز بند ہوچکے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں موجود 12ہزار809 نجی اسکولز میں سے 8 ہزار 126 اسکولز کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں لڑکوں کے174، لڑکیوں کے175 اور 11 ہزار 387 مکس اسکولز ہیں، اسی طرح 1274 پرائمری، 553 مڈل، 2784 ایلیمنٹری اسکولز ہیں، سیکنڈری اسکول6546 جب کہ ہائر سیکنڈری اور او اے لیول اسکولز کی تعداد606 ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار 282 اسکولز محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ اور 591 اسکولز غیر رجسٹرڈ جب کہ 863 اسکولز رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں 11231 اسکولز، 32 مدارس اور 474 اسکولز و مدرسہ رجسٹرڈ ہیں، 10 ہزار 776 انگریزی میڈیم، 469 اردو میڈیم اور 491 سندھی میڈیم اسکولز ہیں جن میں سے 266 اسکولز کیمبرج بورڈ سے جب کہ باقی دیگر امتحانی بورڈز سے الحاق شدہ ہیں ۔
مطابق نجی اسکولوں میں 39 لاکھ 41 ھزار 938 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ نجی اسکولز میں 18 لاکھ 4 ھزار 333 طالبات (گرلز) زیر تعلیم ہیں جبکہ 21 لاکھ 37 ھزار 605 طلبہ (بوائز) نجی اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.
سروے کے مطابق صوبہ میں ایک لاکھ 66 ھزار 788 مائنارٹی کمیونٹی کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ نجی اسکولوں میں 2 لاکھ 98 ھزار 938 ملازمین ہیں، جس میں 2 لاکھ 25 ھزار 158 ٹیچنگ جبکہ 73 ھزار 780 نان ٹیچنگ عملہ ہے، نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 71 ھزار 423 فیمیل ٹیچرز جبکہ 53 ھزار 735 میل ٹیچرز پڑھا رہے ہیں۔