سندھ میں 6 ماہ کے اندر غیرت کے نام پر 123 افراد قتل

سماجی تنظیم سندھ سہائی آرگنائزیشن نے سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے افراد سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں چھ ماہ کے دوران 123 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جط کہ 9 خواتین گھریلو تشدد کی بھینٹ بھی چڑھیں۔

رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ضلع جیکب آباد کاروکاری کے واقعات میں سرفہرست رہا۔

سکھر میں پریس کانفرنس میں سندھ سہائی آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹرعائشہ حسن دھاریجوو نے بتایا کہ سندھ میں 6 ماہ میں 123 افراد کو کاروکاری کے واقعات میں قتل کردیا گیا، مقتولین میں 91 خواتین اور 32 مرد شامل ہیں۔

سندھ بھر میں 4 ماہ کے اندر خواتین و بچوں پر تشدد کے ایک ہزار کیس رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ کے مطابق کاروکاری کے واقعات میں جیکب آباد سرفہرست رہا، جہاں 12 خواتین اور 7 مردوں سمیت 19 افراد کو قتل کیا گیا۔

اسی طرح ضلع کشمور میں 16، شکارپور 12، ضلع سکھر میں 10، خیرپور اور لاڑکانہ اضلاع میں 5۔ 5، اور گھوٹکی میں 7 افراد کو کاروکاری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 32 خواتین اور 14 مردوں کو اس فرسودہ رسم کے تحت قتل کیا گیا، جب کہ 6 ماہ کے دوران 9 خواتین کو گھریلو تشدد میں مار دیا گیا۔

ٹھارو شاہ: ریپ کرنے والے ملزم کا لڑکی سے نکاح کرادیا گیا