صوبائی دارالحکومت کراچی میں 480 ہائی پروفائل لینڈ گریبرز کی نشاندہی
سندھ حکومت نے صوبے بھر سے سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کروانے کے لیے بڑے قبضہ مافیا گروپس اور ہائی پروفائل لینڈ گریبرز کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے اینٹی انکروچمنٹ فورس تحت سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بھی بنادی۔
کراچی-حیدرآباد موٹروے پر 800 کنال زمین پر’بحریہ ٹاؤن‘ اور ’ڈی ایچ اے‘ کا قبضہ
ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس راجہ طارق چانڈیو کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آپریشنز طارق اسلام، اے ڈی عبدالوحید بلو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ سندھ بھر میں 480 لینڈگریبرز کیخلاف مقدمات درج ہیں، مجموعی طور پر 473 لینڈ گریبرز کے خلاف کراچی میں مقدمات ہیں اور 99 فیصد قبضہ مافیا نے کراچی کی قیمتی زمینوں پر قبضہ کیا۔
کھیرتھر پارک سمیت سندھ کے جنگلات کی 41 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ
موجودہ صورتحال پر راجہ طارق چانڈیو کا اظہاربرہمی کیا ، خصوصی ٹاسک فورس طورپر اپنا کام شروع کرےگی اور ایس ایچ اوزکوباورکرایاگیاکہ مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئےکارروائی تیزکریں۔
ترجمان کے مطابق ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ چیک کی جائےگی، قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔