کالج میں محقق محمد علی پٹھان کے نام پر لائبریری میں کتاب کارنر کا قیام

صوبائی دارالحکومت کراچی کے علامہ اقبال گورنمنٹ ڈگری کالج میں محقق محمد علی پٹھان کے نام سے لائبریری کارنر کا افتتاح کردیا گیا جب کہ اس موقع پر انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

علامہ اقبال کالج میں محمد علی پٹھان کے ساتھ نشست کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں پروفیسر شاہد کمال، پروفیسر علی شیر گھانگھرو، پروفیسر شیر مہرانی، پروفیسر منور عباس، پروفیسر بیدار جعفری، پرویفسر امیر علی لاشاری، پروفیسر قاسم علی قمبر، پروفیسر ریاض خاصخیلی، پروفیسر ابوبکر بلوچ، پروفیسر دانش ٔ پروفیسر جاوید شیخ سے خطاب بھی کیا.

تمام شخصیات نے محقق محمد علی پٹھان کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سندھی ادب کے لیے ان کی خدمات قابل تعریف اور بے لوث ہیں، انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

محمد علی پٹھان نے خود اپنے نام سے لائبریری کارنر کا افتتاح کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا

پروگرام میں پروفيسر رحيم سہتو، پروفيسر جميل زيدی، پروفيسر سجاد چنا، پروفيسر علي نواز جوکھيو، پروفيسر امر گل، پروفيسر فرمان ملهه، پروفيسر احسان الله، پروفيسر عامر جيمس، پروفيسر صائمه سلطانه، پروفيسر چودھرري سہيل. پروفيسر شارق کمال، پروفيسر ڈاکٹر فيض، پروفيسر ابو فہيم عبدالرحمان، پروفيسر سبطين، پروفيسر عبدالرحمان، پروفيسر فراز ايوبي اور پروفيسر جہانگير بيگ، پروفیسر عصمت جونيجو، پروفيسر رسول بخش قاضی، پروفيسر خواجه محمد عديل اور پروفيسر شبانه افضل نے بھی شرکت کی.