پی ٹی آئی کی نازش فاطمہ بھٹی بھی روایتی سیاست دانوں کے خلاف میدان میں اتریں گی

نازش فاطمہ بھٹی سندھ سے قومی اسیمبلی کے حلقے پر روایتی اور منجھے ہوئے سیاست دانوں کا مقابلہ کریں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں خیرپور سے امبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ، تھرپارکر سے مہر النسا بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الہ یار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/PTI_official_K/status/1745883677585015002?t=5ZnisA1NV5hj5yVXhFjPew&s=19

نازش فاطمہ بھٹی کو ہالا-مٹیاری کے قومی اسمبلی کے حلقے این سے 216 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ روایتی سیاست دانوں سے ہوگا۔

اسی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزمان بھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔

نازش فاطمہ بھٹی پی ٹی آئی کی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری بھی ہیں۔ وہ معروف صحافی و کالم نگار دستگیر بھٹی کی صاحبزادی ہیں۔

 

نوجوان سندھو نواز گانگھرو منجھے ہوئے سیاست دانوں سے مقابلہ کریں گی

 


 

عروسہ لاشاری جیکب آباد میں روایتی جاگیردار سیاست دانوں سے مقابلہ کریں گی