پریا کماری کہاں ہیں؟ کیا پریا سنگھراسی کی حویلی میں قید ہیں؟ سندھ کا سوال

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سال قبل سکھر سے اغوا کی گئی بچی پریا کماری کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں، کہ وہ سنگھراسی کی حویلی میں قید ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پریس کماری کے معاملے کی تفتیش کرے اور پریا کماری کو بازیاب کروائے۔

تنظیم نے بیان میں مزید کہا کہ ساتھ ہی ہم سمجھتے ہیں کہ پریا کماری کی زندگی کو اگر کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت پر ہوگی۔

ساتھ ہی ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ نے پریا کماری کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے 22 مارچ 2024 بروز جمعہ کو سندھ گیر احتجاج کا انعقاد بھی کیا اور ساتھ ہی تمام ترقی پسند تحریک اور قوتوں کو ٹوئٹر ٹرینڈ اور احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔

سوشل میڈیا صارفین نے 22 مارچ کو پریا کماری کہاں ہے، پریا کماری کو بازیاب کروائیں اور سندھ کی پریا کماری واپس لائی جائے کے پیش ٹیگز کے ساتھ ٹرینڈ بھی چلایا۔

 

خیال رہے کہ پریا کماری 18 اگست 2021 کو سنگھرار، سکھر کے علاقے سے اس وقت غائب کی گئی جب وہ 10 محرم کو سبیل پلا رہی تھی۔

ایک سات سال کی بچی جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کے قریب ہو چکی ہو گی۔ مسلسل 3 سال سے غائب ہے اور اس ملک کا قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

سندھ کا سوال: کم سن پریا کماری کہاں ہے؟

 

سندھ پولیس پریا کماری کی گمشدگی سے بے خبر