ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنے کے لیے متحرک

ٹک ٹاکر نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی اپیل کی—فوٹو: فیس بک

سندھ  بھر کے سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے جہاں عام سوشل ورکر گروپس عطیات جمع کرنے میں متحرک دکھائی دیتے ہیں، وہیں معروف ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر جمالی نے بھی متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کردیے۔

ٹک ٹاکر نے اپنی ٹوئٹ میں متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی اپیل کی۔

اقصیٰ کینجھر جمالی نے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں تاکہ متاثرین کی جلد مدد اور بحالی کی جا سکے۔

انہوں نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ نہ صرف نقد رقم بلکہ استعمال شدہ کپڑے، بسترے، جوتے اور دیگر ضروری سامان بھی متاثرین کے لیے دے سکتے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کے لیے ادویات کی بھی ضرورت ہوگی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے پر مداحوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی، تاہم بعض لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی علاقے میں فنڈ ریزنگ کیمپ قائم کریں، جہاں لوگ آکر عطیات جمع کروائیں۔

اقصیٰ کینجھر جمالی کے علاوہ بھی دیگر شخصیات اور سماجی ارکان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں اور پورے صوبے کے لوگ متاثرین کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

اس وقت سیلاب سے صوبے کے سوا کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، جس میں لاکھوں لوگ تاحال کھلے آسمان تلے سیلابی پانی کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس خوراک، ادویات اور بستروں کی سخت کمی ہے۔

اگرچہ سندھ حکومت سمیت بڑی فلاحی تنظیموں نے بھی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، تاہم لوگ اتنے متاثر ہیں کہ حکومت اور فلاحی تنظیموں کی کارروائیاں بھی لوگوں کو ریلیف فراہم نہیں کر پا رہیں۔

@aqsakinjharleelaj

Hey dunya fani aa 🥹 #sindhigirl #sindhisong #pakistani #azerbaycan🇦🇿 #foryoupage

♬ original sound – The’w Emmy