پریا کماری پنجاب کے چولستان میں موجود ہیں، وزیر داخلہ سندھ کا دعویٰ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سال قبل سکھر سے اغوا کی گئی معصوم پریا کماری کا پتا لگا لیا گیا، وہ پنجاب کے چولستان کے علاقے میں موجود ہیں۔
ضیا الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں پریا کماری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پریا کماری کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پریا کماری کا پتا لگا لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) میرپورخاص جاوید جسکانی کی ٹیم کو پریا کماری کی آخری لوکیشن پنجاب کے شہر بہاولپور کی ملی ہے اور پولیس نے چولستان کے تین مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن بچی نہیں ملی۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پریا کماری کی بازیابی کے لیے چھاپے جاری ہیں، امید ہے کہ جلد بڑی کامیابی ملے گی۔
خیال رہے کہ تین ماہ قبل سندھ حکومت نے پریا کماری کی بازیابی کے لیے تفتیشی کمیٹی قائم کی تھی۔
پریا کماری کہاں ہیں؟ کیا پریا سنگھراسی کی حویلی میں قید ہیں؟ سندھ کا سوال
پریا کماری 18 اگست 2021 کو سنگھرار، سکھر کے علاقے سے اس وقت غائب کی گئی جب وہ 10 محرم کو سبیل پلا رہی تھی۔
ایک سات سال کی بچی جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کے قریب ہو چکی ہو گی۔ مسلسل 3 سال سے غائب ہے اور اس ملک کا قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
پریا کماری کہاں ہیں؟ کیا پریا سنگھراسی کی حویلی میں قید ہیں؟ سندھ کا سوال