بلوچستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر خطہ، نوجوان کردار ادا کریں، کانفرنس

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بیوٹمز یونیورسٹی میں انٹرنیشل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ ، ایف اے او، بی آر ایس پی اور ریوائول آف بلوچستان واٹر ریسورسز کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے عنوان پر لوکل کانفرنس آف یوتھ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں کلائمیٹ چینج کے اوپر کام کرنے والےسکالرز، یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز اور بڑی تعداد میں نوجوان طلباء طالبات نے شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلی انکے اثرات اور چیلنجز نمٹنے کے لیے ذہن سازی کرنی تھی۔

انٹرنیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی کنٹری ہیڈ ڈاکٹر ارشد خان نےاس موقع پر پانی کے تحفظ و فراہمی اور بہتر استعمال سے متعلق تفصیلی لیکچر فراہم کیا۔ کانفرنس میں وی سی بیوٹمز ڈاکٹر پروفیسر خالد حفیظ سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی، سیکریٹری مذہبی امور اسحاق جمالی پرو وی سی بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن، آر بی ڈبلیو آر کے ییلے بیکما، ایف او کے ڈاکٹر اعظم کاکڑ، بی آر ایس پی کے عبدلقاہر، آئی ڈی ایس پی کے صفدر حسین کلائمٹ اسپیشلسٹ عروج خان، انیلا علی نے بھی کانفرنس میں خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں یوتھ اور کلائمیٹ پر کام کرنے والے این جی اوز کی ممبرز نے بھی شرکت کی اور بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملا خیل اور وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور انکے اثرات سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے نوجوان نسل کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا اس حوالے سے وہ ادارے جو موسمیاتی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں انکو نوجوان نسل کی تیاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن اور سوال جواب کےسیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں شرکاء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔