سجاول اور گڈاپ سے مزید دو پولیو کیسز سامنے اگئے، سندھ سے سامنے آنے والے کیسز 7 ہوگئے
سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2کیسز سامنے آگئے، جس کے صوبے بھر سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کی تحصیل گڈاپ کی یونین کونسل گجرو اور سجاول کی تحصیل جاتی کی یونین کونسل مرید کھوسو سے پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، دونوں کیسز کے بعد رواں برس اب تک صوبے میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 7 ہوچکی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، خیبر پختونخوا سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
سندھ میں رپورٹ ہونے والے سات پولیو کیسز میں سے دو کیماڑی، دو حیدرآباد، ایک میرپور خاص، ایک سجاول اور ایک کراچی ضلع شرقی سے سامنے آیا ہے۔
حیدرآباد کی بچی میں پولیو کی تشخیص، سندھ سے ظاہر ہونے والے کیسز تین ہوگئے
حیدرآباد کے بچے میں پولیو کی تصدیق، سندھ سے سامنے آنے والے کیسز 5 ہوگئے