سندھ حکومت نے پہلی بار 1123 آن لائن ہیلتھ سروس متعارف کرادی

سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے ایک زبرست سروس متعارف کراتے ہوئے ریسکیو سروس 1122 کے بعد 1123 ہیلتھ سروس متعارف کرادی۔

اس سروس کو ٹیلی طبیب کا نام دیا گیا ہے جو ریسکیو سروس چلانے والے ادارے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (ایس آئی ای ایچ ایس) کے تحت کام کرتی ہے۔

اس 1123 سروس کے ذریعے شہری کال کر کے ڈاکٹر سے مفت مشورے اور نفسیاتی جان کاری حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سروس پورے پاکستان کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے اور "1123” 24 گھنٹے چلنے والی ہیلتھ کیئر ہیلپ لائن ہے جو فون پر تشخیصی خدمات، بنیادی طبی مشورے، دماغی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت کے لیے آسان اور بروقت رسائی فراہم کرتی ہے۔

سندھ ریسکو 1122 کا باضابطہ افتتاح

ادارے کے مطابق ٹیلی طبیب کے اسٹاف کے پاس 5,000 سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کے اداروںسے متعلق معلومات دستیاب ہیں جو کال کرنے والوں کو متعلقہ سہولیات اور اداروں سے متعلق معلومات تک رسائی دیتے ہیں۔

1123پر شہری ڈاکٹر سے بیماری کے علاج سمیت اپنی رپوٹس سے متعلق معلومات آسانی سے لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے سندھ ریسکیو 1122 سروس کا اعلان کیا تھا، ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولنس سروس فائر بریگیڈ اور محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرتی ہیں اور یہ سروس اب صوبے بھر میں دستیاب ہے۔

عوام کی جانب سے سندھ حکومت کی 1123 ہیلتھ سروس کو سراہا جا رہا ہے۔

سندھ بھر میں ریسکو 1122 کو کم از کم ایک ہزار ایمبولینسز کی ضرورت