آبادی میں کراچی سندھ کا سب سے بڑا، میرپور خاص سب سے چھوٹا ڈویژن
حکومت پاکستان کے ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد ملک کی پہلی ڈیجیٹل اور مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کے نتائج جاری کردیے، جن کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ کے چھ ڈویژنز میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ڈویژن کراچی ہے، جس کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے جب کہ میرپور خاص سب سے کم آبادی والا ڈویژن ہے، جس کی آبادی 46 لاکھ سے زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی میں 5 سال کے دوران 43 لاکھ57ہزار9سو87افراد کا اضافہ ہوا ہے اور کراچی کی مجموعی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 نفوس پر مشتمل ہے۔
سرکاری نتائج بتاتے ہیں کہ حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 264، لاڑکانہ ڈویژن کی70 لاکھ 93 ہزار 706 جبکہ میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 46لاکھ19ہزار624 نفوس پر مشتمل ہے۔
ادارہ شماریا ت کے مطابق شہیدبینظیرآبادڈویژن کی آبادی 59 لاکھ 30 ہزار 549، سکھرڈویژن کی آبادی 60 لاکھ 10 ہزار 41 بتائی گئی ہے۔
سندھ کی آبادی 6 کروڑ تک بھی نہ پہنچ سکی، کراچی سب سے بڑا اور میرپورخاص سب سے چھوٹا ڈویژن قرار#Census2023 #SindhPopulation #Karachi #Mirpurkhas #SindhMatters pic.twitter.com/So43bLci70
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) August 7, 2023